شہباز شریف

ظلم کے اس نظام کے خلاف عوام کا لاوا پک رہا ہے، پھٹا تو کوئی نہیں بچے گا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کے اس نظام کے خلاف عوام کا لاوا پک رہا ہے، پھٹا تو کوئی نہیں بچے گا۔ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کرے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے بجلی، گیس، اشیائے خوردونوش مزید مہنگی کرنے کا ظلم نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ تعجب ہے کہ حکومت قرض پر قرض لیتی جارہی ہے، مہنگائی بڑھاتی جارہی ہے، عوام اور عالمی مالیاتی اداروں سے جمع ہونے والا پیسہ جا کہاں رہا ہے؟ خرچ کہاں ہورہا ہے؟ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بھی جاری ہے اور حکومت کا رونا دھونا بھی جاری ہے جبکہ ملک میں آئندہ ایک سے تین ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک میں آٹا، چینی، گھی، دوا اور بجلی سب کچھ مہنگا ترین ہوگیا، پھر بھی حکومت کا رونا دھونا جاری ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں، رواں مالی سال پہلے ماہ میں ہی تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ درآمدات دوگنا بڑھ چکی ہیں، ڈالر کی قیمت اوپر اور روپےکی قدر مسلسل نیچےجارہی ہے، جولائی کے مہینے میں امپورٹ بل 47 فیصد بڑھنا معاشی تباہی کے اشارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے