مہنگائی

سب سے زیادہ مہنگائی پی ٹی آئی حکومت میں ہوئی، 90 فیصد سے زائدعوام کی رائے

اسلام آباد (پاک صحافت) 90 فیصد سے زائد عوام کا ماننا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں ہوئی۔  اس کے علاوہ 85.9 فیصد عوام وفاقی حکومت کی خود احتسابی کے عمل سے غیر مطمئن ہیں۔ عوام کا ماننا ہے کہ وفاقی حکومت کی خود احتسابی غیر تسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 کے نتائج کے مطابق 92.9 فیصد پاکستانی ’ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) حکومت (2018-2021) میں مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کو سب سے زیادہ سمجھتے ہیں،  سروے کے مطابق مسلم لیگ ن  کی حکومت (2013 سے 2018) میں یہ شرح 4.6 فیصد تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت (2008-2013) میں مہنگائی کی شرح 2.5 فیصد تھی‘۔

واضح رہے کہ جب مہنگائی اور بے روزگاری کی وجوہات کے بارے میں عوام سے  پوچھا گیا تو 50.6 فیصد لوگوں نے حکومتی نااہلی، 23.3 فیصد نے کرپشن، 16.6 فیصد نے پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے اور 9.6 فیصد نے حکومتی معاملات میں سیاستدانوں کی بےجا مداخلت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) میں پاکستان 180 ممالک میں سے 124ویں نمبر پر ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں چار درجے کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے