سراج الحق

ساڑھے تین سال بعد پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی مگر تبدیلی نہیں آئی۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ جھوٹے نعروں اور دعوں کے سہارے اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت ساڑھے تین سال بعد ختم ہوئی مگر تبدیلی کہیں نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ مؤقف ہے کہ چہروں کی تبدیلی کا کھیل عوام کے لئے فائدے مند نہیں ہے بلکہ نظام کو تبدیل ہونا چاہیئے لیکن 70 سے لیکر آج تک نظام جوں کا توں ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر سیاست گالی گلوچ کا نام بن گئی ہے جبکہ حقیقت میں سیاست دلیل دینے اور سننے کا نام ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سدھار پیدا کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ ان حالات میں کوئی قوم نہ بیرونی چیلنجز کا سامنا کرسکتی ہے اور نہ ہی اندرونی معاملات پر قابو پاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل پر مذاکرات کی ضروت ہے جبکہ یہ انتقام کے نعرے اور احتساب کے اداروں کو سیاسی طور پر استعمال کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے