متھیرا

نیا پاکستان فیل ہوگیا، پاکستانی حکومت کو شرم آنی چاہیے، متھیرا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان فیل ہوگیا، پاکستانی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات  کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں نوجوان کے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ متھیرا نے جاری بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ افسوسناک ہے کہ نوکریاں کم ہیں اور تنخواہوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے، جبکہ کورونا بحران کی وجہ سے لوگوں کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی۔ متھیرا کا کہنا ہے کہ ’ہر چیز مہنگی ہے حکومت کو چاہیے کہ ملازمتوں کے مزید مواقع لائے ناکہ متوسط ​​طبقےاور نچلے طبقے کو مارنے کے طریقےبتائے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ متھیرا نے یہ بھی کہا کہ ’وہ جاتنی ہیں کہ لوگ ان سے نفرت کریں گے لیکن وہ پھر بھی یہ کہیں گی کہ حکومت بڑی حد تک ناکام رہی ہے‘۔ یاد رہے کہ کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں 27 سالہ  نوجوان نے بے روز گاری سے تنگ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے