مسلم لیگ ن

پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی اپنے فیصلے مسلط کرے۔ مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں کہ پرویز الہٰی یا عمران خان اپنے فیصلے مسلط کریں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈوائزری کمیٹی کے 20 سے زائد ممبران شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیاسی اور قانونی آپشنز اپنائے جائیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عطاءاللّٰہ تارڑ، عظمی بخاری، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، صبا صادق، عنیزہ فاطمہ، میاں مجتبٰی شجاع الرحمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں کرنل ریٹائرڈ ایوب، مہر اعجاز ، ماجد ظہور سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے