شہباز شریف

سانحہ سویڈن پر وزیر اعظم نے بعد از نماز جمعہ احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر آج بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے، سانحہ سویڈن پر پوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قرآن ہمارے قلب میں ہے، قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے لکھا کہ یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے