سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے جسٹس فائز عیسی کو انڈر ٹرائل جج کہہ کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جبکہ عدالت میں حکومت کی جانب سے خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے سے جاسوسی کی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سرینا عیسی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاونٹ بلاک کیا جائے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے