سانحہ 9 مئی، اسد عمر، شاہ محمود کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو پیش آئے واقعات کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے 3 مقدمات میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے