شاہد خاقان عباسی

اگر ہمارے ملک کو کسی ایک ادارے نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ نیب ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے ملک کو کسی ایک ادارے نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ نیب ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا براہ راست تعلق عوام سے ہوتا ہے، بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں، عموماً بلدیاتی اختیارات ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعمال کرتے ہیں، پرویز مشرف نے بلدیاتی نمائندوں کو بہت زیادہ اختیارات دیے جو تجربہ کامیاب نہیں رہا، اختیارات کو منتقل کرنا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا اتفاق ہونا چاہیے، ہمارا نظام حکومت اس طریقے سے نہیں چل رہا، ہمیں انتظامی نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، وفاقی افسران کا تحصیل میں کیا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک کو کسی ایک ادارے نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ نیب ہے، کوئی افسر اس صورتحال میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے، بتائیں نیب نے کون سا احتساب کیا ہے، نیب نے صرف نواز شریف کو سزا دلائی ہے، ججوں کو بلیک میل کر کے فیصلے کروائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے