شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ نے حکومتی کشتی ڈوبنے کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی حکومت کی کشتی ڈوبنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو کپتان کی کشتی ڈوبنے میں دیر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کس سمت جارہی ہے کچھ پتا نہیں چل رہا ہے۔ کپتان کی کمزوری پوری کشتی کو لے ڈوبے گی۔ شروع میں ہم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے میں غلطی کی، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل قومی مفاد کو دیکھنا ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے اپنا گھر ٹھیک کرے۔ ڈھائی سال میں گھر کیوں ٹھیک نہیں کیا گیا۔ جب ہم اپنا گھر ٹھیک کریں گے تو آئی ایم ایف والے بھی ہماری بات مانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے