آصف زرداری

حکومت آصف زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں کھول سکتی، سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں کھول سکتی۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ خواہشیں رکھنے میں کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، اس سے پہلے بھی بہت سے اسکینڈل آئے تھے لیکن ان میں سے ایک میں بھی ریکوری نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بہت سے اسکینڈل آئے تھے لیکن ان میں سے ایک میں بھی ریکوری نہیں ہوئی ، ان کا کہنا ہے کہ  اس کے علاوہ اب تک جتنی بھی جے آئی ٹیز بنی ہیں یا رپورٹس سامنے آئی ہیں، ان پر کیا کارروائی کی گئی؟۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں کھول سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس کیس کے حوالے سے نشان دہی کردی ہے، دستاویزات کے تحت آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاوٴنٹس کیس دوبارہ کھل سکتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سابق آصف زرداری بری ہوئے تو کہا گیا کہ نیب کے پاس سوئس اکاوٴنٹس کا اوریجنل ریکارڈ نہیں، اب سوئس اکاوٴنٹ کا حکومت کے پاس اوریجنل ریکارڈ موجود ہے، لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، آصف زرداری کے خلاف کیس کھولا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے