پیٹرول

پیٹرول مزید تیس روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین

اسلام آباد (پاک صحافت) معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پیٹرول مزید تیس روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ جس کے بعد فی لیٹر کی قیمت ایک سو ستر روپے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے وعدے پر عمل کیا جاتا ہے تو 30 روپے فی لٹر پٹرول مزید مہنگا ہو گا اور 170 روپے فی لیٹر پر پہنچ جائے گا۔ روپیہ 40 سے 45 فیصد گرچکا ہے۔ کھانے کی چییزں مہنگی بک رہی ہیں۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ مذاکرات کیلئے واشنگٹن آنے سے قبل ڈالر 172 روپے کا کر کے آئیں۔ آئی ایم ایف فی لیٹر پٹرول پر 30 روپے لیویز اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، جس سے پٹرول کی قیمت 200 روپے تک چلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے