وزیراعظم شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ اسی سلسلے میں شہباز شریف آئندہ تین روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کی نواز شریف سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی اور پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم مشاورت کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا سیاسی رفقا نے نواز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ پارٹی کے بعض رہنماوں نے ستمبر کے وسط میں آنے پراصرار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف، پرویز رشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے