سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، ریاض کھوکھر ہمیشہ ترقی پسند پاکستان کے مضبوط حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کھوکھر نے مشکل حالات میں کئی دیگر سفارتی عہدوں کے علاوہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر اپنا فکری سرمایہ تقسیم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ریاض کھوکھر کے اہلخانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے