مریم اورنگزیب

شریف خاندان کے خلاف روز بیان دینا حکمرانوں کے بوکھلانے کا ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے وفاقی وزرا کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے خلاف روز بیان دینا حکمرانوں کے بوکھلانے کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزرا کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔  مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم بیرون ملک اپنا علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے پر ہی واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پراور عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  اور قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے