پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے، صدر زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے۔ یہ بات صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے مضبوط شراکت داری قائم کرنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام خادمینِ حرمین شریفین کے لیے انتہائی احترام رکھتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسلامی دنیا کی خوش حالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط تعلقات ہیں، کئی دہائیوں سے پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکینِ وطن کے کردار کو سراہا۔ فریقین نے علاقائی صورتِ حال اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا۔ فریقین نے دو طرفہ اہمیت کے امور اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے