حمزہ شہباز

سابق حکومت کے چار برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے دور میں ملک میں جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے، ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی، مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے، آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا۔ میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10 کلو آٹے کا تھیلہ 160 روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع ہوچکی ہے، کینسر کے مریضوں کیلئے بھی مفت ادویات مہیا کررہے ہیں۔ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی، 100 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کے پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے پانچ کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے، وزیراعظم شہبازشریف آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے