اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن میں تقسیم کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ اسحاق ڈار

لندن (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے بھی نواز شریف کی قیادت اور شہباز شریف کی صدارت میں متحد تھی اور آئندہ بھی متحد رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ موجودہ اقتصادی ٹیم پر حکومت کی تشکیل کے صرف 3 ماہ بعد تنقید کرنے والے یہ مت بھولیں کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت کو تباہ کرکے ملک کو کن مشکل چیلنجز میں جھونک کرگئی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمی میں مہنگائی %4 (کھانے کی اشیاء %2) جی ڈی پی %6، شرح سود %5.25، جنوبی ایشیاء کی مستحکم ترین کرنسی اور سب سے بہترین کارکردگی والا اسٹاک ایکسچینج۔ اس سب کی بنیاد پر پاکستان کو مستقبل کی 18ویں بڑی معیشت کا عندیہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ قوم یقین رکھے کہ جیسے مسلم لیگ ن نے پہلے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا اس بار بھی ان شاءاللہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ پاکستان زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے