بلاول بھٹو

ہم نے شہید بینظیر بھٹو کی آمریت کیخلاف جدوجہد سے رہنمائی لی ہے۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے شہید بے نظیر بھٹو کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف غیرمعمولی جدوجہد سے رہنمائی لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لاڑکانہ شہر پہنچ چکا ہوں، کل ہم شہید بے نظیر بھٹو کا 15 واں یوم شہادت منائیں گے۔ میں کل اپنی تقریر میں شہید بے نظیر بھٹو کو یاد کروں گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ کل کی تقریر میں، خارجہ، معاشی اور دہشت گردی کی سطح پر بھی مسائل سے متعلق بھی بات کروں گا۔ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ گڑھی خدا بخش آئیں اور شہید بے نظیر بھٹو کو ان کے 15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ عوام کی خدمت کرنی ہے اور چند مراعات یافتہ کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے کوشش کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد جمع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے