یوٹیلیٹی اسٹور

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی، مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے، برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی پیک تک کمی کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 روپے سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہوگا، مختلف برانڈز کے صابن بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دیے گئے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً 20 اشیاء پر ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے