محمد زبیر

ریاست بچانے کیلئے ہم نے سیاست قربان کی، محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کیلئے ہم نے سیاست قربان کی، ہم پچھلی مصیبتوں کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم نے بڑے مقصد کیلیے قربانی دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں اور کہتے ہیں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کاکہنا تھاکہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں، اسے جذبات کا اظہار قرار دیا جاتا ہے تون لیگ پر سپریم کورٹ پر حملے کے الزام پر معافی مانگی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج کئی حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، ماحول بنایا جارہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر راضی کیا جاسکے، پالیسی ساز اداروں کو سوچنا ہوگا، پہلے اپنی کی ہوئی غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔

واضح رہے کہ محمد زبیر نے مزید کہا کہ آج کئی حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، ماحول بنایا جارہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر راضی کیا جاسکے، پالیسی ساز اداروں کو سوچنا ہوگا، پہلے اپنی کی ہوئی غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔ جاوید لطیف نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی فل کورٹ میں سماعت کی جائے اور نواز شریف کی ساری اپیلوں کو فوری سنا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے