وزیراعلی سندھ

لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بارش کو تفریح کا ذریعہ نہ سمجھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں، سڑکوں پر پانی پہلے سے بہت کم ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی زیادہ بارش کی پیشگوئی ہے، لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ نالوں کی صفائی کا کام بھی چل رہا ہے، یہ اختیارات کا رونا نہیں، نیت اچھی ہو تو کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 3 سال پہلے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو زیادہ ادائیگی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے