مراد علی شاہ

حکومت سندھ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ بارش رحمت سے گزر جائے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ بارش رحمت سے گزر جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نرسری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صبح چار بجے سے کبھی ہلکی کبھی تیز بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات والے کہتے ہیں پانچ بجے کے بعد شدید بارش ہو گی، میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم بہترین کام کریں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے وہاں پر کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ بارش رحمت سے گزر جائے۔ انہوں نے کہا کہ شادمان نالے کا واقعہ بہت افسوس ناک ہے، ماضی میں نالوں کی صفائی سے کم پیسوں میں نالے صاف کر رہے ہیں، نا کوئی اختیارات کا مسئلہ ہے نا کوئی پیسوں کا ایشو ہے، نیک نیتی سے کام کرنے کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے