عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے کورونا فنڈز کے 40 ارب روپے کا حساب مانگ لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے کورونا فنڈز کے 40 ارب روپے کا حساب مانگ لیا۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈز سے میں بڑے پیمانے پر گھپلے اور بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، حکومت کو حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیق نے اپنے حالیہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ریاستِ مدینہ کے دعوے دار بلا تاخیر کورونا فنڈ کے 40ارب روپے کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا اسیکنڈل سینیٹ میں اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس معاملے میں  پی ٹی آئی حکومت منظم جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتی رہی ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ تک بدعنوانی کی اس شرمناک کہانی کو عوام سے چُھپایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے