چاند

رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کردیا، کل پہلا روزہ ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کردیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا، چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کو دن 2 بجے ہوچکی تھی اور چاند کی عمر 22 گھنٹے تھی، جس کے پیش نظر چاند دکھائی دینے کے قوی امکانات تھے۔

پشاور میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ہلال کیمٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ کمیٹی ممبران ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید مشاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراشرف علی اور مفتی فیصل احمد بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مفتی محمد یوسف کشمیری، مولانا عبد الرؤف مدنی، مفتی علی اصغر عطاری، مولانا محمد یسین ظفر، علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور، مفتی قاری مہراللہ اور سپارکو نمائندہ غلام مرتضی بھی شریک تھے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے گئے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطاء فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے