جاوید لطیف

عمران خان انتشار اور فساد پھیلا کرخون ریزی کرنا چاہتے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف  نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ کواب ختم کرنا ہوگا، ریاست کو اس پر مدعی بننا پڑے گا، عمران خان انتشار، فساد پھیلا کر خون ریزی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے دورے سے پہلے بتا دیا تھا وہاں کیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت مسجدنبویﷺ کی بے حرمتی کی گئی، مقدس مقامات پر اونچی آواز میں بات کرنا مناسب نہیں۔ وزیر اعظم سے گزارش ہے قوم کی آواز بنیں۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ  عمران خان سازش کا چورن بیچنا بند کریں۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی عمران خان کی بنائی ہوئی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا سرکاری طور پر 2 عیدیں کی جائیں۔ جہاں عمران خان کی حکومت ہے وہاں عید کا اعلان کردیا گیا۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ  عمرانی فتنہ کواب ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے