مصدق ملک

روس سے سستے خام تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد وزیر مملکت مصدق ملک کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سستا خام تیل کی خریداری کے لئے روس روانہ ہونے والے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کررہے ہیں۔ وفد میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگر حکام شامل ہیں، جو لاہور ایئر پورٹ سے ماسکو روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے