روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے، روسی سفیر ڈینیلا گانیچ

اسلام آباد (پاک صحافت) روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روسی سفیر نے یہ بات پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کے دوران بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ صرف وقت کی بات ہے کہ ہم کب جنگ جیتیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران کا ایک کور گروپ ہے۔

واضح رہے کہ روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کریملن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی کہ آپ کے آم امپورٹ کروں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے