نثار کھوڑو

ملکی استحکام کیلئے سیاسی پالیسی کا ہونا ضروری ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام کے لیے سیاسی پالیسی کا ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے انتخابات کی تاریخ ملی ہے، ملک میں الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے، اتحاد بنتے رہتے ہیں سیاست اسی کا نام ہے، 170 سیاسی پارٹیاں ہیں، چند ہی پارٹیاں پارلیمانی قوت لے کر اسمبلی تک پہنچتی ہیں۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، ملک میں میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔ حلقہ بندیوں کی وجہ سے انتخابات التوا کا شکار ہوئے ہم نے 3 ماہ انتظار کیا۔ 12 کروڑ ووٹر میں 65 فیصد نوجوان ہیں۔ جو ووٹنگ میں حصہ لیں اور اپنا کردار ادا کریں ۔انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میثاق جمہوریت یاد آتا ہے، یہ معاہدہ 2 پارٹیوں کے درمیان ہوا تھا، جس پر کئی پارٹیوں نے اعتراض اٹھائے۔ ہمارا مقصد تھا سیاست کے خلاف سازش نہ کی جائے، ملک میں میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔ ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ جسے آنے والی حکومتیں بھی جاری رکھیں، حکومتیں تبدیل ہونے سے ماحول تبدیل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے