چیف الیکشن کمشنر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔  جس میں انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی  ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں آزاد اور شفاف انتخابات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ  چند ہفتے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے