کھاد

حکومت کیجانب سے کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، حکومت کے اس اقدام سے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزرات صعنت و پیدوار نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 کلو یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 389 روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی ریٹیل قیمت 1768 روپے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت کا اطلاق فوری ہوگا، 7 جولائی 2022 تک یہ قیمت نافذ العمل رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، سبسڈی والی گیس پر کھاد کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہیے، منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ وزرات صعنت و پیدوار کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے پر عملدر آمد نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی، فیصلے کے تحت یوریا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے