رحمان ملک

رحمان ملک نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم مطابلہ کر دیا

اسلام آباد (پا ک صحافت) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھتے ہوئے ان سے اہم مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی جانب سے پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جانا انتہائی تشویش کاباعث ہے، ہر دفعہ فیٹف فیصلہ کرتا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا، اب یہ بات بالکل واضح ہے کہ کچھ دشمن ممالک فیٹف کو پاکستان کیخلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بطور آلہ استعمال کر رہے ہیں۔

رحمان ملک نے مزید لکھا کہ یہ پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، خاص طور پر جب فیٹف کے مطالبات کو پورا کرنے میں ہماری تعمیل 88 فیصد سے زیادہ ہے۔ قابل افسوس کہ عدم تعمیل کے باوجود دوسرے ممالک کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے، امریکہ 22.5فیصد، فرانس 25فیصد، اسرائیل 12.5فیصد، اور جاپان کا 27.5فیصد کا فیٹف کی ڈیمانڈ پر عدم تعمیل ہے، پاکستان کو یہ جاننے کا حق ہے کہ پاکستان کے خلاف یہ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا گیا ہے؟

رحمان ملک نے یہ بھی لکھا کہ فیٹف کیجانب سے جانبدارنہ اور امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنا چائیے، پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،بھارتی وزیر خارجہ کے اعتراف نے فیٹف کی دیانتداری اور شفافیت پر ایک بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے،بدقسمتی سے، فیٹف نے ابھی تک بھارتی وزیرخارجہ  کے خلاف نہ کوئی کارروائی کی ہے اور نہ تردیدی بیان جاری کیا ہے،میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، اور جوہری پھیلاؤ کے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہونے کے واضح ثبوتوں کے باوجود، بھارت کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے