مریم اورنگزیب

کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے والے کالے قوانین بھی پی ٹی آئی کی کالی حکومت کے ساتھ ہی رخصت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا، عمران صاحب کا خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دیئے، ان شاءاللہ تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی۔ عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی۔ حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے