امتیاز شیخ

سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے  ملک میں آنے والے گیس بحران سے متعلق پیشگی خبردار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سردیوں میں ملک میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ ہے۔ لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ درست کام کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  ملک میں گیس بحران سے بچنے کے لئےسوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ حکومت کے حوالہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل ہونے کے باوجود سندھ میں گیس اور بجلی کا بحران ہے، وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی کے باعث دنیا کی کوئی کمپنی بھی ایل این جی کے لئے پاکستان سے معاہدے کو تیار نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی وفاقی وزراء اعلان کریں گے کہ ایل این جی کا جہاز نہیں پہنچا عوام لکڑیوں کا استعمال کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے