پی ٹی آئی رہنما

اختلافات کے باعث پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مستعفی

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے پارٹی اختلافات کے باعث اپنی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ این اے 249 میں پارٹی ٹکٹ پر تنازعے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبر ملک شہزاد اعوان نے ضمنی انتخاب کیلئے این اے 249 میں پارٹی ٹکٹ امجد آفریدی کو دئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھیج دیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ امجد آفریدی ایک غیر مقبول فرد ہے جس سے حلقے میں پارٹی کو شکست ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا ہے کہ اس حلقے کی سیٹ ہر صورت میں جیت کر وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں پیش کرنی ہے اس لئے استعفی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے