رانا ثناء اللہ

رانا ثناءاللہ نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔  وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، جو جو بھی ذمہ دار ہوگا سب کو گرفتار کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  نوجوانوں کے والدین جیلوں کےباہر رو رہے ہیں،یہ پنکی پیرنی کے پاس بیٹھا تعویز گنڈے کر رہا ہے لیکن اب یہ بات کالے بکروں کے صدقوں سے ٹلنے والی نہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ انہوں نے آ کر ساڑھے 3 سال میں ملک کا اخلاق بگاڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو میرے گھر کو آگ لگانے کے لیے حملہ کیا گیا، سانحہ 9 مئی کے سرغنہ کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے