مریم نواز

فتنہ و فساد کا چیپٹر ختم ہوا، اب ترقی کا سفر شروع ہوگا، مریم نواز

ملتان (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنہ و فساد کا چیپٹر ختم ہوا ، اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔مریم نواز نے  کہا  کہ خود پر برا وقت آیا تو کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں بس کے نیچے پھینک دیا،  9 مئی کے سانحے سے تکلیف تو بہت ہوئی لیکن اچھا ہوا ملک کا دشمن پہچانا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے سوچا کہ وہ افواج پاکستان کو جھکالے گا، مگرچال الٹی پڑگئی اور اب وہ 9 جون کو یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہجو ہاتھ ملک تعمیر کرتے ہیں وہ ملک میں توڑ پھوڑ نہیں کرتے ، بلکہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو توڑ دیتے ہیں ، نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا۔ خیال رہے کہ  مریم نواز کو شجاع آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں سونے کا تاج پہنایا گیا اور انہیں روایتی چادر بھی پہنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے