احتجاج

ای پاسپورٹ سے اسرائیل کا نام حذف کرنے پر بنگلہ دیش نے کی وضاحت

ڈھاکہ {پاک صحافت} بنگلہ دیش میں ای پاسپورٹ کو لے کر پیدا ہونے والی غلط فہمی پر وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ یہ غلط فہمی ای پاسپورٹ کی نئی بک لیٹ سے پیدا ہوئی ہے جس میں تمام ممالک سوائے اسرائیل کے الفاظ نہیں ہیں، بنگلہ دیشی پاسپورٹ رکھنے والوں پر اسرائیل کا سفر کرنے کی پابندی پہلے کی طرھ ابھی بھی برقرار ہے اس پابندی کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

گذشتہ روز سے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں کے لیے اسرائیل کے سفر پر پابندی ختم کر دی ہے اور اس بارے میں پاسپورٹ پر درج الفاظ بھی تبدیل کر دیے ہیں۔

بنگلہ دیش کی نیوز ویب سائٹ بی ڈی نیوز 24 نے بھی گذشتہ روز وزیر داخلہ اسدالزمان خان کمال کا ایک بیان رپورٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، اور اس سے خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔‘

تاہم ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’کوئی بھی ملک اب یہ الفاظ استعمال نہیں کرتا، کسی بھی ملک کے سفر کے لیے ویزہ درکار ہوتا ہے۔‘

وزارت خارجہ کے بیان میں بھی اس کی وضاحت کرتے ہوئے یہی کہا گیا ہے کہ ’ان الفاظ کو اس لیے نکالا گیا ہے تاکہ بنگلہ دیش کے ای پاسپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔‘

’اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بنگلہ دیش کی مشرق وسطیٰ کے بارے میں خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔‘

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بنگلہ دیشی پاسپورٹ رکھنے والوں پر اسرائیل کا سفر کرنے کی پابندی برقرار ہے۔‘

’بنگلہ دیش کی حکومت اسرائیل کے معاملے پر اپنی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹی اور بنگلہ دیش اس حوالے سے اپنی پوزیشن پر ثابت قدم ہے۔‘

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اسرائیل کی غزہ پر پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آیرلینڈ

آئرلینڈ میں برطانوی امیگریشن مخالف قانون کے خلاف احتجاج

پاک صحافت برطانوی امیگریشن مخالف قانون کے خلاف بین الاقوامی مظاہروں کے تسلسل میں آئرلینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے