نواز شریف

یونان کشتی حادثے میں ملوث افراد کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث افراد کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کشتی حملے میں ملوث ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے