عظمی بخاری

ذہنی دباؤ کی ادویات کے استعمال کے بعد اس طرح کی پریس کانفرنس تو بنتی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کمشنر کی ذہنی دباؤ کی ادویات کے استعمال کے بعد اس طرح کی پریس کانفرنس تو بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وہ کمشنر صاحب جو سو نہیں پارہے تھے، خودکشی کی کوشش کر رہے تھے، کل تک سرکاری میٹینگز کر رہے تھے۔ ان کا اکاؤنٹ اور مونس الہی کی پھرتی، 2013 کے ڈرامے کا ری پلے ہے، جہاں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انہی تمام آئینی عہدیداران پر الزام لگایا تھا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کسی کے پاس 50 ہزار کی لیڈ نہیں۔ جب تک بڑے لوگوں سے مراسم نہ ہوں تحصیلدار بھرتی ہو کر بندہ ایویں تو کمشنر تک نہیں پہنچتا۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری اسلم اقبال سے موصوف کی ملاقات اسلام آباد کے ایک گھر میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے