صدر مملکت عارف علوی

اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، صدرِ مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اسرائیل بمباری سے خواتین، بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بھی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے