انتخابات

پی پی 84 خوشاب میں ووٹوں کی گنتی جاری، اب تک ن لیگی امیدوار کی برتری

خوشاب (پاک صحافت) پی پی 84 خوشاب میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی ہے۔ غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق اب تک مسلم لیگ ن کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں جاری ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم کلو 9449 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی حسین خان بلوچ 6261 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے