ٹیلی گرام

ٹیلی گرام میں متعدد نئے اور دلچسپ فیچر ز کا اضافہ

لندن (پاک صحافت) ٹیلی گرام نے اپنے صارفین کے بڑی خوشخبری  دیتے ہوئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر شامل ہیں۔ ٹیلی گرام انتظامیہ کے مطابق ان اپ ڈیٹس میں وائس چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ، قابل ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔  کمپنی کے مطابق اسی طرح ایک اور اپ ڈیٹ پیمنٹ 2.0 بھی اہم ہے جس کے تحت کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلیگرام میں ایڈ کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو ایپ میں کسی خریداری پر طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ٹیلیگرام کی کسی بھی ایپ بشمول ڈیسک ٹاپ سے بھی ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ ٹیلیگرام کی جانب سے اب گروپس اور چینیلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کاؤنٹ ڈاؤن دکھایا جائے گا اور صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ واٹس چیٹ شروع ہونے پر ایک نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے۔ ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے منی پروفائلز کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے