شہباز شریف

ذاتی مفاد کیلئے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  طعنے دیے گئے کہ اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں، ذاتی مفاد کے لیے کبھی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے اور ادارے مل کر مشاورت کریں۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں اور غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے لیے مشاورت، اتفاق اور قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملک بھر سے آنے والوں کو بارہ کہو بائی پاس سے فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کئی ایسے راز ہیں جو قبر میں لے کر جاؤں گا، ملک میں وسائل کی بندر بانٹ آپ کے سامنے ہے، آج وقت ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے سرینہ چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے