مفتی کفایت اللہ

جے یو آئی کے مرکزی رہنما کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا

مانسہرہ (پاک صحافت) جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔ مفتی کفایت اللہ کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ہے۔ جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتاری کے بعد مانسہرہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین مفتی کفایت اللہ کو ریاست کے خلاف بیانات دینے پر حراست میں لے کر جیل منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک تقریر کے دوران ریاست کے خلاف غلط الفاظ استعمال کئے تھے جس پر پولیس فورسز نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے