الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشانہ الاٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو کتاب اور رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور اللّٰہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کر دیا۔ پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون اور پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو وکٹری اور تحریک درویشاں پاکستان کو واسکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے