واٹس ایپ

فیس بک کا نام تبدیل کرنے کے بعد واٹس میں بھی تبدیلی

کیلیفورنیا (پا ک صحافت) فیس بک کی ملکیت واٹیس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے وقت عام طور پر ’فرام فیس بک’ لکھا آتا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی۔ واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق اب واٹس ایپ کے نئے ورژن میں ’فرام فیس ‘ کی جگہ ’فرام میٹا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’میٹا‘ رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر ’فرام فیس بک‘ کے بجائے ’فرام میٹا’کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی ’فرام میٹا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جسے اب تک کرتی آئی ہیں۔ ’میٹا‘ کا مستقبل میں سب سے اہم کام ’میٹاورس‘ نامی ورچوئل ریئلٹی کا انٹرنیٹ نظام بنانا ہے، جس کے لیے کمپنی اگلے پانچ سال میں یورپ بھر میں 10 ہزار افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے