کامران ٹیسوری

دین ہماری ریڈ لائن ہے، توہین مذہب کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ دین ہماری ریڈ لائن ہے،توہین مذہب کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوئیڈن واقعہ کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دین ہماری ریڈ لائن ہے، توہین مذہب کسی صورت قابل برداشت نہیں، سوئیڈن واقعہ بھی اسلاموفوبیا کی ایک کڑی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا سے اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ قرآن اللہ تعالی کا زندہ معجزہ ہے، دنیا میں کسی کتاب کو حرف باحرف یاد نہیں کیا جاسکتا مگر قرآن پاک کے لاکھوں حفاظ دنیا بھر میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ تقریب میں معروف نعت خواں محمد اسد ایوب نے رسول اللہ کی شان میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔گورنر سندھ نے حافظ منیر عالم، حافظ شاہزیب عالم، حافظ ریان عالم کو مبارکباد دی اور تحائف تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے