وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا قوم سے خطاب میں اگلے ماہ حکومت چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اگلے ماہ حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے، اپنے دور حکومت میں ہم نے ملکی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں، 15 ماہ میں 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معیشت، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی، اپنے ووٹ بینک کی فکر نہیں کی سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی فکر کی، ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور اُن کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا ہے، اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیا ہے، وطن دشمن کی سازشوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے