محسن نقوی

اداروں کی تضحیک اور انہیں دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اداروں اور ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک کرنے یا انہیں دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصر کی شدید مذمت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ یہ عناصر دراصل پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے